کویت سٹی: کویت کے پبلک پراسیکیوشن نے اعلان کیا ہے کہ ایک شہری کو دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیا گیا دہشت گردی کے مبینہ ملزم نے ایک دوسرے خلیجی ملک میں دہشت گردی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ منصوبے میں مبینہ طور پر امریکی فوج کو بھی نشانہ بنانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔جمعرات کے روز کویتی پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں فی الحال اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تاہم اس کا تعلق ایک کالعدم تنظیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔ نیز وہ اپنے ملک میں بھی دہشت گردی کی سازش کر رہا تھا۔