آسٹریلیا کی تمام تر توجہ ہندوستانی سیریز پر مرکوز

   

سڈنی ۔21 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں کھیل کی سرگرمیاں بھی متاثر ہیں اور کرکٹ اسٹریلیا کو کھیل کی سرگرمیاں معطل کرنے پر 20 ملین ڈالرز کا نقصان ہوگیا۔چیف ایگزیکٹو کرکٹ کیون رابرٹس نے آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ کو کورونا سے ہونے والے مالی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم دورہ نہیں کرتی تو کرکٹ آسٹریلیا کو نقصان ہوگا۔کیون رابرٹس نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ ہندوستان کے ساتھ ٹسٹ سیریز ایک ہی شہر میں منعقد کریں، ہندوستان کیخلاف سیریز میں ایک ٹسٹ بڑھانے پر بات ہو سکتی ہے۔کیون رابرٹس نے اس طرف بھی توجہ دلائی کہ انٹرنیشنل کرکٹ سیزن اگر متاثر ہوا تو مالی مسائل بڑھ جائیں گے۔