کویت میں رمضان ، کرفیو کے اوقات میں مزید اضافہ

,

   

Ferty9 Clinic

کویت سٹی۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کویت میں کورونا وائرس کی وجہ سے سرکاری اداروں میں تعطیل کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سابقہ پابندی 26 اپریل کو ختم ہونا تھی جس کے مطابق 27 اپریل سے ادارے کھل جانا تھے مگر موجودہ حالات کے پیش نظر تعطیلات میں 28 مئی تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔کویتی کابینہ نے رمضان کے دوران کرفیو کے اوقات میں میں اضافہ کرتے ہوئے سہہ پہر 4 سے صبح 8 بجے تک کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کویت میں سرکاری اداروں میں کام کا آغاز 31 مئی سے کیا جائے گا۔دوسری جانب کویتی کابینہ نے رمضان کے دوران کرفیو کے اوقات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ قبل ازیں کویت میں کرفیو کا آغاز سہ پہر 5 بجے ہوتا تھا جو صبح 6 بجے تک جاری رہتا تھا۔کابینہ نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کرفیو کے اوقات میں اضافہ کرتے ہوئے سہ پہر 4 بجے سے صبح 8 بجے تک کر دیا ہے۔ اس ضمن میں کویتی اخبارنے کہا ہے ماہ رمضان میں عام طور پر مارکیٹس ساری رات کھلی رہتی تھیں مگر موجودہ حالات میں رات کا مکمل کرفیو ہو گا جس کی وجہ سے لوگوں کو دن میں ہی اپنے امور نمٹانا ہوں گے۔یاد رہے کویت میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 412 تک پہنچ چکی ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے سماجی دوری کے اصول کے تحت بیشتر ممالک میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاکہ لوگ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور گھروں کی حد تک محدود رہیں اس ضمن میں کویتی ادارہ صحت کی جانب سے بھی لوگوں کو گھروں کی حد تک رہنے کے اصول پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ اس وبائی مرض سے بچا جا سکے۔