کویت سٹی : کویت کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کویتی فائر فورس کے مطابق ریختراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے ملک بھر میں کسی جگہ سے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔کویتی وزارت اطلاعات نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا کہ ہفتے کی صبح کے مطابق کویت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔ کویتی فائر فورس کے مطابق ریختراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔