کویت سٹی : کویت میں ہفتہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ری ایکٹر سکیل پر ان کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔کویتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت اطلاعات نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ کویت سیسمک نیٹ ورک نے ہفتہ کی صبح 4 بجکر 28 منٹ پر الاحمدی کے جنوب مغرب میں پانچ کلو میٹرکی گہرائی میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے ہیں۔