کویت سٹی : کویتی سیاحتی ایجنسیوں کے آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران سیاحت کے شعبے کو 290 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔ کویتی جریدے القبس کے مطابق آرگنائزیشن کی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین محمد المطیری نے کورونا وبا اور کویت میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی کے دوران 450 ٹریولنگ ایجنسیوں کو 88 ملین دینار یعنی 290 ملین ڈالر جبکہ ماہانہ خسارہ 26.5 ملین ڈالر کا ہوا ہے۔ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اداروں نے دو ہفتے کے لیے غیرملکیوں کی کویت آمد پر پابندی کا نفاذ شروع کیا ہے۔
