کویت میں فضائی مسافروں پر نیا ٹیکس

   

کویت سٹی : کویت میں ہوائی اڈے پر آنے جانے والے مسافروں پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں روانہ ہونے والے مسافر کے لیے 3 کویتی دینار اور آنے والے مسافر کے لیے 2 کویتی دینار کا اضافہ کیا گیا ہے۔ہاؤسنگ اور خدمات کے امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر عبداللہ معرفی نے آپریشن فیس میں ترمیم سے متعلق وزارتی فیصلہ جاری کیا۔ مسافروں کے لیے ٹیکس کا اضافہ رواں سال یکم جون سے ہو گا۔کویتی اخبار القبس کے مطابق ٹیکس کا اطلاق مقامی شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر یکساں طور پر ہو گا۔ اس کی وصولی کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی فضائی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ کاری سے کی جائے گی۔