کویت سٹی، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ایک دانتوں کے ڈاکٹر کی کویت میں عالمی وبا کورونا وائرس ‘ کووڈ -19’ سے موت ہو گئی ۔ کویت میں کورونا وائرس سے یہ دوسرے ڈاکٹر کی موت ہوئی ہے ۔ اس سے قبل مصر کے ایک ای این ٹی ڈاکٹر کی اس وائرس کے انفیکشن سے موت ہو گئی تھی ۔ کویت کے اخبار القبس کی رپورٹ کے مطابق 54 سالہ ڈاکٹر واسودیو کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ۔ اخبار کے مطابق متوفی ڈاکٹر 15 سال سے کویت میں ڈینٹل سپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ کویت کی دانتوں کے ڈاکٹروں ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر واسودیو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اس سے قبل جمعہ کو مصر کے ای این ٹی ڈاکٹر طارق حسین مخمیر کی وائرس سے موت ہو گئی تھی ۔ یہ کویت میں وائرس سے کسی ڈاکٹر کی پہلی موت تھی ۔ ڈاکٹر مخمیر (62) کویت میں 20 سال سے زائد عرصے سے بطور ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔