کویت میں 150 مریض صحت یاب

   

Ferty9 Clinic

کویت سٹی۔یکم مئی(سیاست ڈاٹ کام)کویت کے وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح نے کہا ہے کہ کورونا کے150 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ نئے مریضوں کی شفایابی کے بعد کل تعداد بڑھ کر 1539 ہو گئی ہے۔ شفایاب ہونے والے مریضوں کو قرنطینہ سے جنرل وارڈ منتقل کردیا گیاہے، دو دن طبی نگرانی رہیں گے، بعد ازاں انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔