کویت میں 30 مئی کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

   

کویت سٹی۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کویت میں کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔کویت کی سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ انس الصالح نے کہا ہے کہ 30 مئی کو ختم ہونے والے لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں ہوگی، اس کی جگہ جزوی کرفیو نافذ کیا جائے گا۔وزارت داخلہ اور وزارت صحت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ معمولات زندگی بحال کرنے کرنے پر غور کر رہے ہیں۔31 مئی کو کی جانے والی احتیاطی تدابیر میں نرمی کی تمام تفصیلات پر مشاورت جاری ہے، جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔کاروبار اور زندگی کے معمولات کو مرحلہ وار بحال کرنے کا آغاز ہوگا تاہم شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔