کویت نے بحرہ روم میں پھنسے 40مہاجرین کو بچایا

   

کویت سٹی : 13جون ( ایجنسیز) کویت کی آئیل ٹینکر کمپنی کے ایک جہاز نے بحیرہ روم میں پھنسے 40 مہاجرین کو بچالیا ہے ۔ آئیل ٹینکر کمپنی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ایک جہاز نے بحیرہ روم میں پھنسے 40مہاجرین کو بچایا ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ مہاجرین کی کشتی ٹوٹ گئی ہے ۔ کویت نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ اس کے جہاز الدسمہ نے منگل کو ایک بحران کی کال کا جواب دیا اور ان مہاجرین کو بچالیا جن کی کشتی ٹوٹ گئی تھی اور جن کے پاس خوراک اور پانی ختم ہوگیا تھا ۔کمپنی نے کہا کہ منگل کی شام مصر کے سفر کے دوران الدسمہ نے پھنسی ہوئی کشتی کو دیکھا اور بچاؤ مہم کیلئے مصری سرچ اینڈ ریسکیو اتھارٹی کیساتھ تعاون کیا ۔ اس کے بعد ٹینکر نے مصر میں پورٹ سعید تک اپنا سفر جاری رکھا جہاں جمعرات کو مہاجرین کو بحفاظت اتار لیا گیا ۔