کویت سٹی : کویت کے خیرسگالی کے اظہار کے طورپر 6 امریکی قیدیوں کو رہا کردیا۔ کویت کی قید سے رہائی پانے والے 6 قیدیوں میں سابق امریکی فوجی اور فوجی کانٹریکٹرز شامل ہیں۔ ان امریکی شہریوں کو منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی شہری گزشتہ کئی برسوں سے کویت کی جیل میں قید تھے۔رپورٹس کا مزید کہنا ہے کہ امریکی قیدیوں کو امریکہ کے اعلی عہدیدار کے دورہ کویت کے بعد جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا گیا۔ رہائی پانے والے امریکی شہری نیویارک پہنچ گئے۔ کویت اور امریکہ ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔