کویت کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

   

کویت سٹی: کویت کے وزارت بجلی و پانی و توانائی کا کہنا ہے کہ مملکت کے 11رہائشی علاقوں سے مرکزی سپلائی لائن اور ٹراٹسفرمرز میں مرمت کیلئے بجلی منقطع کی گئی۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی سپلائی کو برقرار، منظم اور درست رکھنے کیلئے مرمت کا کام ضروری ہے۔ اصلاح و مرمت کے دوران صباح الأحمد، النہضہ، الاندلس، عبد اللہ المبارک، الجابریہ، الشویخ اور الشامیہ کے علاوہ دیگر رہائشی علاقوں سے باری باری بجلی کی فراہمی معطل کی گئی۔سال کے ان گرم ترین دنوں کے دوران کویت میں پہلی مرتبہ اتنے وسیع رقبے سے بجلی کی فراہمی کو معطل کیا گیا ہے ۔