کویت کا ہوائی سفر 1.35 لاکھ تک پہونچ گیا

   

غریب مزدوروں پر زائد مالی بوجھ ،چارٹرڈ فلائیٹس کو ترجیح
حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) کورونا بحران کے پیش نظر دیڑھ سال بعد کویت نے ملک میں داخلہ کیلئے بیرونی ممالک کے ہوائی جہازوں کو منطوری دی ہے ۔ جس سے مختلف اداروں نے ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ شیڈول جہاز چلانے والے ادارے چارٹرڈ فلائیٹس سے ہوائی سفر کا انتظام کر رہے ہیں ۔ شیڈول ہوائی جہاز چلانے پر نقصان کا احساس کرکے چارٹرڈ فلائیٹس چلانے پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے ۔ جس سے سفری اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ۔ مختلف شہروں سے کویت جانے 15 تا 20 ہزار روپئے اخراجات ہوا کرتے تھے ۔ تاہم مختلف اداروں نے چہارٹرڈ فلائیٹس چلانے کا فیصلہ کرکے ٹکٹ کی قیمت کو بڑھاکر 1.35 لاکھ روپئے کردیا ہے۔ جس پر کویت جانے والے عوام جو مختلف اداروں میں کام کرتے ہیں بالخصوص مزدوروں پر کئی گناہ مالی بوجھ عائد ہو رہا ہے ۔ کویت نے 22 اگست سے ہندوستانی ہوائی جہازوں کو کویت میںاُترنے کی اجازت دی ہے ۔ تاہم ابھی تک شیڈول جہازوں کا آغاز نہیں ہوا ۔ چارٹرڈ فلائیٹس ٹکٹ پر حکومت کا کنٹرول نہ ہونے سے سفری کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ ہوا جس سے غریب و متوسط طبقات کے عوام پریشان ہیں کورونا بحران کے دوران کئی مزدور ہندوستان واپس ہوچکے ہیں ۔ اب وہ دوبارہ کویت جانا چاہتے ہیں مگر ان پر سفری اخراجات بھاری بوجھ ثابت ہو رہے ہیں ۔ محکمہ شہری ہوابازی اس معاملے میں مداخلت کرکے ٹکٹ قیمتوں کو کم کرانے میں اپنی دلچسپی دکھائے تو کئی مزدوروں کو راحت ہوگی ۔ N۔