کویت :کوویڈ۔19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

   


کویت سٹی: کویت کی وزارتِ صحت نے امریکہ کی دواساز کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے تیار شدہ کوویڈ۔19کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا کے مطابق ’’ادویہ کی رجسٹریشن اور نگرانی کے شعبہ اور محکمہ صحتِ عامہ برائے ویکسین رجسٹریشن اور تجزیہ کی ایک مشترکہ کمیٹی نے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔‘‘کویت کی وزارتِ صحت کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے نگرانی خوراک اور ادویہ ڈاکٹرعبداللہ البدر نے بتایا ہے کہ ’’کمیٹی نے ویکسین کے تحفظ اور معیار کی تصریحات کے مکمل جائزے کے بعد ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔‘‘کمیٹی نے اس ویکسین کی کلینیکی آزمائش کے نتائج کا بھی جائزہ لیا ہے۔ڈاکٹرالبدر کا کہنا ہے کہ ’’وزارتِ صحت ویکسین کے استعمال کے بعد اس سے تحفظ کا باریک بینی سے جائزہ لے گی تاکہ عوام کی فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔‘‘