کویت کیخلاف فائنل، ہندوستان آج نویں خطاب کاخواہاں

   

بنگلورو۔ دفاعی چمپئن ہندوستان منگل کو یہاں ساف چمپئن شپ کے فائنل میں سخت کویت کا سامنا کرنے پر ایک قابل فخر ریکارڈکو برقرار رکھنے اور نویں خطاب کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ ہندوستان کو سیمی فائنل میں لبنان کے خلاف 4-2 سے جیتنے سے پہلے پنالٹی شوٹ آؤٹ تک محنت کرنی پڑی، جبکہ کویت کو بنگلہ دیش کے خلاف 1-0 سے فتح حاصل کرنے کے لیے اضافی وقت تک انتظارکرنا پڑا تھا۔ درحقیقت یہ دوسرا موقع ہوگا جب ٹورنمنٹ میں ہندوستان کا مقابلہ کویت سے ہوگا۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے گروپ اے کے ایک سخت میچ میں 1-1 سے ڈراکھیلا تھا۔