کویت کیلئے ریاپڈ رسپانس ٹیم روانہ جئے شنکر کا بیان

   

نئی دہلی ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی ریاپڈ رسپانس ٹیم کویت کو پہنچ چکی ہے تاکہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں وہاں طبی اعانت فراہم کرنے کے علاوہ عملہ کو تربیت دی جا سکے۔ یہ اقدام وزیراعظم نریندر مودی اور اُن کے کویتی ہم منصب شیخ صباح ال خالد ال حماد الصباح کے درمیان بات چیت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیر امور خارجہ ایس جئے شنکر نے ہفتہ کو کہا کہ یکم اپریل کو دونوں قائدین کی فون پر بات ہوئی تھی۔دونوں ملکوں کے عہدیداروں نے باقاعدگی سے معلومات کا تبادلہ کرنے سے اتفاق کیا تھا۔