کویت کی قومی اسمبلی تحلیل ، الیکشن کرانے کا فیصلہ

   

کویت سٹی: پیر کو کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے 2020 کی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔ اس اسمبلی کو مارچ میں آئینی عدالت کے فیصلے کے ذریعے ایک آئینی حل کے طور پر بحال کیا گیا تھا۔ اس بحالی کے لیے آئین کے آرٹیکل 107 کا سہارا لیا گیا تھا۔یہ بات کویت کے ولی عہد نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتائی۔کویت کے ولی عہد نے خطاب میں کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کی بنیاد پر ہم ریاستی اداروں کے اقدامات پر دلچسپی سے عمل کرتے ہیں اور ہم رہنمائی اور مشورے قبول کرتے اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ تاہم ان دنوں یہ بات ہمیں تکلیف دیتی ہے کہ شہریوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ سیاسی منظر نامہ اضطراب کا احساسات لیے ہوئے ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے کے اثرات سے نکلنے کے لیے ہمیں آئین کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کی طرف جانے اور ان کی خواہشات کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ ہم نے عوام کی مرضی سے حکمرانی کو مضبوط کرنے ریاست کے وقار کا تحفظ کرنے کو اختیار کیا ہے۔