کویت سٹی: کویتی اخبارات کے مطابق کویت میں اپیل کورٹ نے سابق رکن پارلیمنٹ ولید الطباطبائی کو عزت مآب امیرکویت کے تفویض کردہ اختیارات کی خلاف ورزی کے الزام میں دو سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔القبس اخبار کے مطابق عدالت نے الطباطبائی کو 4 سال قید کی سزا کا حکم کالعدم قرار دیا اور ملک کے امیر کے اختیارات کی خلاف ورزی کے الزام میں ریاستی سلامتی کے مقدمے میں ان کی اپیل مسترد کر دی۔الطباطبائی نے ایک ٹویٹ شائع کیا تھا جسے عدالت نے قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کو مسترد کر دیا تھا۔