کویت کے نئے وزیر دفاع کا تقرر

   

کویت سٹی : امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الصباح نے منگل کو کابینہ میں ردوبدل کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔کویت کی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔ وزارت دفاع کا قلمدان پہلے شیخ فہد یوسف سعود الصباح کے پاس تھا جبکہ وہ اول نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ بھی تھے۔