کویت سٹی : کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے سامنے منصب کا حلف اٹھالیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق قبل ازیں امیر کویت شیخ مشتعل الاحمد الجابر الصباح نے شیخ خالد الحمد المبارک الصباح کو ولی عہد مقرر کرنے کا فرمان جاری کیا تھا جسے وزیر اعظم کو کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔واضح رہے کہ امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے دسمبر میں حلف اٹھانے کے بعد اب تک ولی عہد مقرر نہیں کیا تھا۔حلف اٹھانے کی تقریب میں امیر کویت نے ولی عہد کو مبارکباد پیش کی اور کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔