کویلی گوڑہ شمس آباد میں نوجوان کی نعش برآمد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد منڈل کے موضع کویلی گوڑہ میں جمعرات کی صبح ایک نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ شمس آباد انسپکٹر نریندر ریڈی نے مقام کا معائنہ کیا اور بتایا کہ نامعلوم افراد نے اسے بات چیت کے بہانے طلب کرکے اس کا تیز دھاری ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ 24 سالہ مہیش کمار جو حجام کی دکان چلاتا تھا اور اس دوران اس نے نامعلوم خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے جس کے بعد اسے شمس آباد کے موضع کویلی گوڑہ طلب کرکے جمعرات کی صبح گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس ہر زاویہ سے تحقیقات شروع کرچکی ہے اور قاتلوں کی گرفتاری بہت جلد کرنے کا شمس آباد انسپکٹر نریندر ریڈی نے تیقن دیا۔ (ش)