دوحہ ۔28 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) دوحہ میں جاری قطر اوپن کے لاسٹ ایٹ راؤنڈ میں نمبر آٹھ سیڈ چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹووا نے تیونس کی اونس جیبیور،روس کی سویتلانا کزنیٹسووا نے نمبر چار سیڈ سوئس حریف بلینڈا بین چچ اور نمبر نو سیڈ بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے چین کی سائی سائی زینگ کو مات دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا جبکہ نمبر گیارہ سیڈ اسپین کی گاربائن موگوروزا اور ٹاپ سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اکاپولکو میں جاری میکسیکن اوپن کے لاسٹ 16 راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال نے سربیا کے میومیر کیسمانووچ کو 6-2 اور7-5 سے شکست دی، نمبر تین سیڈ سوئس پلیئر اسٹینسلاس واورینکا،نمبر پانچ سیڈ امریکہ کے جان آئزنر اور نمبر سات سیڈ بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹروف کے ساتھ کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔