کویٹووا کو شکست ، بلینڈا کی پیشقدمی

   

بیجنگ۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سوئس ٹینس اسٹار بلینڈا بینچک نے چین میں بھی ڈبلیو ٹی اے کا فائنلز میں چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹووا کو شکست دیدی۔ چین کے شہر شینزین میں ویمن ٹینس کا خطابی مقابلہ ڈبلیو ٹی اے فائنل میں کویٹووا اوربینچک مدمقابل ہوئیں۔ سوئٹزرلینڈ کی نوجوان کھلاڑی نے مقابلے کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا سٹ 6-3 سے جیت لیا۔ دوسرے سٹ میں تجربہ کار کویٹووا نے واپسی کی اور 6-1 سے فتح سمیٹی۔ فیصلہ کن سیٹ نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا، سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینچک نے 6-4 سے سٹ اور میچ میں کامیابی سمیٹی اور ٹرافی کی سمت پیشقدمی کی ہے۔