کوے کے گوریلا نظر آنے کی ویڈیو وائرل

   

ٹوکیو۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں ٹوئیٹر استعمال کرنے والے کیٹا دو سمپسن نے ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ایک کوا دیکھنے والوں کو ایک گوریلا کی شکل میں نظر آرہا ہے۔ کوے نے اپنے پروں کو کچھ ایسے انداز میں پھیلا رکھا ہے جس سے اس کے پیر نظر نہیں آرہے ہیں۔ ویڈیو کو دیکھنے والے بعض ماہرین نے بتایا کہ کوے کا اسی انداز میں بیٹھنا دراصل ’’دھوپ سینکنے‘‘ کا انداز ہے کیونکہ کوے بھی جب بھی دھوپ سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، وہ اسی طرح بیٹھتے ہیں جس سے ان کے پر پھیل جاتے ہیں اور پیر نظر نہیں آتے۔