کو اَپ ڈیٹ نہیں کرسکتا ،بائیں بازو حکومت کا فیصلہ NPRکیرالا

,

   

تھرواننتاپورم ۔20 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کی بائیں بازو حکومت نے پیر کو فیصلہ کیا کہ مرکز کو مطلع کردیا جائے کہ وہ این پی آر کو اَپ ڈیٹ کرنے کے عمل میں تعاون نہیں کرے گی ۔ حکومت نے کہا کہ اس عمل کے تعلق سے عوام میں خدشات ہیں اور اُنھیں دور کرنا نیز لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانا حکومت کی دستوری ذمہ داری ہے ۔ چیف منسٹر پی وجین کی صدارت میں یہاں کابینہ کی خصوصی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس تعلق سے مرکزی وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے رجسٹرار جنرل اینڈ سینس کمشنر کو اطلاع دیدی جائے کہ وہ این پی آر عمل میں کسی بھی قسم کے تعاون سے قاصر ہے ، تاہم ریاستی حکومت مردم شماری (Census) کے عمل میں پوری طرح تعاون کرے گی ۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے لوگوں سے این پی آر کو ’نا‘ اورمردم شماری کو ’ہاں‘ کہنے کی اپیل کے ایک دن بعد کابینہ نے یہ فیصلہ کیاہے ۔