حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کو 15 تا 25 ملین پاسنجر سالانہ کے زمرہ میں ایشیا پیسیفک ریجن میں 2019 کے لیے سائز اینڈ ریجن کے لحاظ سے بہترین ایرپورٹ اور ماحولیات میں بہترین ایرپورٹ قرار دیا گیا ہے ۔ اس طرح یہ باوقار ایرپورٹ کونسل انٹرنیشنل ( اے سی آئی ) ایرپورٹ سرویس کوالٹی ( اے ایس کیو ) ڈیپارچرس ایوارڈس کا ونر بن گیا ہے ۔ ASQ دینا کی لیڈنگ ایرپورٹ پاسنجر سرویس اینڈ بینچ مارکنگ پروگرام ہے جو کسی ایرپورٹ کے ذریعہ سفر کرنے والے مسافرین کے اطمینان کو معلوم کرتا ہے ۔ یہ ایوارڈ ٹروفی ستمبر 2020 میں کراکو پولینڈ میں منعقد ہونے والی تیسری اے سی آئی کسٹمر ایکسپیرینس گلوبل سمٹ کے دوران پیش کی جائے گی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ایس جی کے کشور ، سی ای او ، جی ایچ آئی اے ایل نے کہا کہ ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے پاسنجرس نے اے سی آئی کی جانب سے منعقدہ سالانہ اے ایس کیو سرویس 2019 میں بہترین ایرپورٹ کے طور پر ہمارا انتخاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایرپورٹ کے ماحول اور ماحولیات کے تئیں حساس اور اے سی ائی نے اس بات کو تسلیم کیا ہے اور ہمیں بیسٹ انوائرنمنٹ اینڈ امبینس کا اعزاز عطا کیا ہے ۔۔