نیویارک: مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مغربی کولمبین ڈیپارٹمنٹ ریسارلڈا کے قصبے ڈوس کیوبرداس میں لینڈ سلائیڈ سے کم سے کم 14 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔ ڈیپارٹمنٹ کے صدر مقام پریرا کی حکومت کے سیکرٹری الوارو ایرس نے بتایا کہ 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 2 بچے بھی ہیں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔