کو ن بنے گا کروڑپتی میں شیواجی سے متعلق سوال پر تنازعہ

   

ممبئی 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خانگی ٹی وی چینل پر کوئیز شو کون بنے گا کروڑپتی کے ایک سوال میں مراٹھا حکمران چھترپتی شیواجی کے حوالہ پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ مہاراشٹرا بی جے پی کے رکن اسمبلی نتیش رانے نے آج اس ٹی وی چینل سے شیواجی کے نازیبا انداز میں حوالہ پر معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سونی ٹی وی نے شیواجی کے نام کا صرف عام انداز میں تذکرہ کرتے ہوئے ان کی ہتک کی ہے اور اگر اس پر فوری معذرت خواہی نہیں کی گئی تو اس شو کو جاری رہنے نہیں دیا جائیگا ۔ ایک شو میں مغل شہنشاہ اورنگ ذیب کے ہم عصر حکمرانوں سے متعلق سوال میں جو امکانات دئے گئے تھے ان میں پہلا نام ’ شیواجی ‘ ہی دیا گیا تھا ۔ رانے کا کہنا ہے کہ اس طرح سے حوالہ شیواجی کی ہتک ہے جبکہ جو دوسرے آپشن تھے ان کے نام پورے احترام کے ساتھ پیش کئے گئے تھے ۔