کو ویگزین کی تشخیصی جانچ کے لئے انڈیا بائیوٹیک کو اجازت

   

نئی دہلی:ملک میں ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی جی سی آئی) نے دو سے 18 برس کی عمر کے طبقے کے لئے کو ویگزین کی تشخیصی جانچ کے لئے انڈیا بائیوٹیک لمیٹیڈ کو اجازت دی ہے ۔ وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔حیدر آباد میں واقع میسرز انڈیا بائیو ٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ نے دو سے 18 برس کی عمرکے زمرہ میں کو ویگزین کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے تشخیصی جانچ کے لئے تجویز دی تھی، جس میں 525 رضا کاروں کی ٹسٹنگ کی جائے گی۔تجویز پر 11 مئی کو خصوصی ماہرین کی کمیٹی نے غور وخوض کیا اور کچھ شرائط کے ساتھ کو ویگزین کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تشخیصی جانچ کی اجازت دی گئی۔