لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے دہلی کی اروند کیجریوال حکومت کی اس تجویز کو نامنظور کر دیا ہے جس میں انہوں نے ویک اینڈ کرفیو کو ختم کرنے کی بات کی تھی۔ اس کے علاوہ بازار بھی طاق و جفت کی بنیاد پر ہی کھلیں گے۔ دہلی حکومت نے کورونا کے معاملے کم ہونے پر ان پابندیوں کو ہٹانے کی تجویز پیش کی تھی۔تاہم لیفٹیننٹ گورنر نے کیجریوال حکومت کی اس تجویز کو قبول کر لیا ہے، جس میں نجی دفاتر 50 فیصد عملے کے ساتھ دوبارہ کھولنے کی سفارش کی گئی تھی۔دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کورونا کے معاملات کے کمی کے مدنظر ہفتہ کے آخر میں لگنے والا کرفیو ختم کرنے کی لیفٹننٹ گورنرانل بیجل سے سفارش کی تھی۔کجریوال نے دہلی میں ہفتہ کے آخر کا کرفیو ہٹانے کی تجویز کو جمعہ کو منظوری دی اور اس سلسلہ میں لیفٹننٹ گورنر بیجل کو خط لکھ کر اس کی منظوری فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے ہفتہ کے آخر کا کرفیو ہٹانے کے ساتھ ساتھ نجی دفاتر پچاس فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولنے اور دکانوں کھولنے کے لئے آڈایون سسٹم ہٹانے کی تجویز بھی بھیجی تھی۔