کُل نیوزی لینڈ ہندی ۔ اردو تہذیبی وفاق کے ترجمان سالنامہ ’’دھنک ‘‘ کی رسم اجراء

   

آکلینڈ /17 نومبر ( سید مجیب کی رپورٹ ) نیوزی لینڈ نے اردو ۔ ہندی تنظیموں کے وفاق کے ترجمان سالنامہ ’’دھنک‘‘ کا رسم اجراء آکلینڈ کنونشن سنٹر میں انجام پایا ۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کئی ارکان پارلیمنٹ بشمول کنول جیت سنگھ بخشی نے وفاق کے جنرل سکریٹری نمائندہ سیاست حیدرآباد سید مجیب کو مبارکباد پیش کی ۔ تقاریب کے بعد ہندی کویوں اور اردو شعراء کے کلام کو ساز پر پیش کیا گیا ۔ اس کی خصوصیت یہ تھی کہ ساز پر پیش کرنے والے گلوکاروں کی جملہ تعداد سفید فاموں پر مشتمل تھی جو اردو اور ہندی زبانوں سے ناواقف تھے ۔ حالانکہ سامعین میں سے بیشتر دونوں زبانوں سے ناواقف تھے لیکن انہوں نے شعراء اور کویوں کے کلام کا بھرپور لطف اُٹھایا ۔ رات دیر گئے یہ سالانہ تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔