’کِل کورونا مہم ‘کے تحت ڈور ٹو ڈور کیا جا رہا ہے ہیلتھ سروے

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ‘کِل کورونا مہم-2’ چلائی جا رہی ہے ۔ اس کے تحت اے این ایم، آشا اور آنگنباڑی کارکن، پنچایت سکریٹری اور روزگار معاون کی مشترکہ ٹیم گاؤں میں گھر گھر جا کر سروے کرتے ہوئے عوام کی صحت کی معلومات لے رہی ہے ۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق اس سروے ٹیم کی جانب سے گائڈ لائن پر عمل درآمد کرتے ہوئے گھر گھر جا کر کورونا مشتبہ مریضوں کی شناخت کرتے ہوئے معلومات اکٹھا کی جا رہی ہے ، جس سے انھیں میڈیکک کِٹ مہیا کروائی جا رہی ہے ۔ سروے کے دوران سردی، کھانسی، بخار سمیت دیگر عام بیماریوں کے مریض ملنے پر انھیں دوا بھی دی جا رہی ہے ۔