سیول ۔17 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے ایک مرتبہ پھر ایک اور’’نئے ہتھیار‘‘ کے تجربے کی نگرانی کی ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کے روز میزائلوں کے اس نئے تجربے کی اطلاع دی ہے اور یہ اس کا حالیہ ہفتوں کے دوران میں چھٹا تجربہ ہے۔وہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ سالانہ جنگی مشقوں کے ردعمل میں احتجاج کے طور پر وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے۔پیانگ یانگ ان دونوں ملکوں کی مشترکہ مشقوں کو چڑھائی کیلئے تیاری کررہا ہے۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے جمعہ کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹکوں میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔انھوں نے کوئی 230 کلومیٹر (140میل) تک اڑان کی تھی اور اس کے بعد جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے درمیان واقع سمندر میں جا گرے تھے۔شمالی کوریا کی سرکاری رپورٹ کے مطابق ’’ان تجربات سے ٹھیک ٹھیک نتائج حاصل ہوئے ہیں اور ان سے ہتھیاروں کے اس نظام پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جوشے شیل (میزائل) سپریم لیڈر کی موجودگی میں چھوڑے گئے تھے‘‘۔
