کٹرہ میں مشکوک سرگرمیوں کے پیش نظر ہائی الرٹ

   

جموں4اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جموں کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ ٹاون میں ویشنو دیوی مندر کے نزدیک اور متصل دیہات میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ پولیس ذارئع نے بتایا کہ کٹرہ میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے نزدیک اور متصل دیہات میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں جس کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔