کٹرینہ کیف کی انگوٹھی 7.4 اور منگل سوتر کی قیمت 5 لاکھ

   

جے پور۔کٹرینہ کیف کی شادی کی تصاویر سامنے آتے ہی میڈیا کی نظریں دلہنکی انگوٹھی پر جم گئیں۔ وکی کوشل نے کٹرینہ کیف کو پلاٹینم ہیرے کی انگوٹھی پہنائی۔ اس انگوٹھی کی قیمت 7.4 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔کٹرینہ کیف نے اپنی شادی میں ڈبل اسٹرائپ والا مانگ کا ٹکا پہنا۔ اداکارہ نے سبیاساچی کے زیورات کا استعمال کیا ہے تاکہ دلہن کی خوبصورتی میں چار چاند لگ سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سبیاساچی برانڈکی اداکارہ نے منگل سوتر بھی پہن رکھا ہے۔ جس کی قیمت 5 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس منگل سوتر میں سیاہ تارہے جس میں 2 کیرٹ ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔اداکارہ کٹرینہ کیف نے برائیڈل لک کو مکمل کرنے کے لیے ایک بڑی تار والی نتھنی بھی پہنی ہے۔کٹرینہ کیف نے بھی پنجابی دلہن بننے کے لیے روایتی ملبوسات پہنے ہیں جو سنہری رنگ کے ہیں۔اداکارہ کی شادی کی اوڑھنی بھی ڈیزائنر تھی۔ جو بالکل روایتی اندازکی تھی۔