کٹر ایمانداری جنونی حب الوطنی اور انسانیت ہماری طاقت ہے کسی کے ساتھ اتحاد نہیں: اروند کیجریوال

   

Ferty9 Clinic

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی عاپ ایک کٹر ایماندار اور کٹر محب وطن پارٹی ہے اور اس میں انسانیت شامل ہے انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے تین ستون ہیں سخت ایمانداری ہم انتہائی ایماندار لوگ ہیں بے ایمانی کو برداشت نہیں کرتے اسی لیے حکومتیں بہت اچھی چل رہی ہیں عام آدمی پارٹی کے کنوینر کیجریوال نے کہا کہ پیسے کی کبھی کمی نہیں ہوتی ہے جنونی حب الوطنی کی وجہ سے ہی ہم فلاحی کام کرتے ہیں چاہے اس کا تعلق تعلیم سے ہو یا صحت سے یا بجلی اور پانی سے انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو اس راستے پر آگے لے کر جائیں گے کیجریوال نے کہا کہ جنونی حب الوطنی اور جنونی ایمانداری کے نام پر کسی قسم کی سیاست نہیں کرتے اور تیسرا ستون انسانیت ہے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں غریب سے غریب کے لیے بھی کام کرنا ہے دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی کے لوگ ان کی باتوں کو سمجھ گئے ہیں اور اب پنجاب نے بھی اسے منظور کر لیا ہے۔