کٹک، 7 اکتوبر (یو این آئی) اڈیشہ کے شہر کٹک میں دُرگا مورتی وسرجن جلوس کے دوران مختلف گروپوں کے مابین جھڑپوں کے بعد لگائے گئے کرفیو میں منگل کے روز کچھ نرمی برتی گئی۔ پولیس کمشنر ایس۔ دیب دت سنگھ نے بتایا کہ شہر کے حالات آہستہ آہستہ معمول پر آرہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں پیش آیا۔