کٹھوعہ میں مشتعل مزدوروں نے فیکٹری پر حملہ کردیا، پولیس لاٹھی چارج

,

   

Ferty9 Clinic

جموں، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کی سب سے بڑی فیکٹری ‘چناب ٹیکسٹائل مل’ میں کام کرنے والے غیر مقامی مزدوروں نے جمعے کو تنخواہوں کی غیر تسلی بخش ادائیگی کو لیکر مذکورہ فیکٹری پر دھاوا بول کر شدید توڑ پھوڑ کردی۔ فیکٹری کی املاک کو شدید نقصان پہنچانے کے بعد ان مزدوروں نے جموں پٹھانکوٹ قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس کے بعد جموں وکشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا جس میں کچھ مزدور زخمی ہوگئے ۔ ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر کمار مشرا بھی موقع پر پہنچے اور پبلک ایڈرس سسٹم کے ذریعے مزدوروں سے بات کی اور ان کے غصے کو ٹھنڈا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزدوروں سے بات چیت کے دوران انتہائی ہمدردانہ اپروچ اپنایا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات فیکٹری کی انتظامیہ کے ساتھ اٹھائیں گے ۔ مزدوروں سے بات چیت کے دوران جب ایک مزدور نے فیکٹری پر پتھر مارا تو ایس ایس پی نے ان سے مخاطب ہوکر کہا: ‘جو لوگ اپنی ماں کو پیٹتے ہیں نا وہی والا کام آپ کررہے ہو۔ جو مل تمہیں کھانا کھلا رہی ہے آپ اس کو ہی توڑ رہے ہو۔ یہ بہت ہی گندا کام ہے ‘۔