نئی دہلی : حکومت نے چہارشنبہ کو کپاس کے کسانوں کو آنے والے کپاس کی مارکیٹنگ سیزن میں کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) فراہم کرنے کے لیے 17,408 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور (سی سی ای اے ) کے اس فیصلے کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے بتایا کہ سی سی ای اے نے کاٹن کمیشن کو قیمت کی سپورٹ کے لیے 17408 کروڑ روپے کے گارنٹی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے 58 لاکھ کپاس کسانوں اور 11 ریاستوں میں اس کام میں لگے چار کروڑ کارکنوں کی روزی روٹی میں مدد ملے گی۔