بڑا حادثہ ٹل گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ، دیگلور میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ
دیگلور ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : غیر ضروری روڈ سے شہر میں داخل ہونے والے ٹرک جو کپاس کی گھٹانوں سے بھرا ہوا تھا ۔ تنگ راستہ کے باعث برقی تاروں میں اُلجھ جانے کے باعث تقریبا 25 لاکھ روپیوں کا مالیاتی نقصان ہوا ہے ۔ دیگلور مہاراشٹرا کی سرحد سے متصل 4 کیلو میٹر مدنور تعلقہ ضلع کاماریڈی تلنگانہ ٹاون سے دیگلور مونڈھا بازار سے متصل گورنمنٹ ویر ہاوز میں کپاس کے منتقلی کے دوران شہر میں واقع لائن گلی جو ایک تنگ سڑک ہے بالاجی جھنڈا چوراہا ہے پر کپاس سے اس لدے ہوئے ٹرک نمبر MH-26-H-6302 الکٹرک پول سے ٹکرا گیا اور ٹرک میں منظوری سے زیادہ لوڈیڈ کپاس کے تھیلے لدے ہوئے تھے لٹکنے والی بوریاں برقی تاروں سے الجھ جانے کے باعث زبردست اسپارک ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹرک شعلہ پوش ہوگیا ۔ میونسپل کونسل کے دو فائر انجن گھنٹوں آگ فرو کرنے کی کوشش کے بعد رات میں یہ آگ فرو ہوئی ۔ تاہم ساری کپاس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ نقصان کا تخمینہ 25 لاکھ بتلایا گیا ہے ۔ کپاس کے تاجرین جو غیر سرکاری طور پر کسانوں سے ، مزدوروں سے کپاس خریدتے ہیں وہ بڑے اڑت بیوپاری (تاجرین ) ویر ہاوز میں گوداموں میں ذخیرہ کر کے رکھتے ہیں بعد ازیں چوری چوری یہ کپاس کے گٹھان بنانے کے لیے مدنور ( تلنگانہ ) میں واقع جنینگ فیاکٹری میں منتقل کرتے ہیں ۔ اسی طرح کی منتقلی میں اور لوڈیڈ ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر برقی پول سے ٹکرا گیا اور کپاس کی بوریاں برقی تاروں سے الجھ جانے کے باعث زبردست اسپارک ہوا اور یہ ٹرک شعلہ پوش ہوگیا ۔ اس لاری میں ( ٹرک میں ) 150 گٹھان تھے فی گٹھان 175 کنٹل سے تقسیم کیا جائے تو ایک لاری میں اتنا مال کیسے لوڈ کیا جاسکتا ہے اور شہری حدود میں ہیوی ٹرک چلائے جاتے ہیں تو بھی محکمہ پولیس اور آر ٹی او ان دیکھی کررہے ہیں ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ آگ فرو عملہ محکمہ بلدیہ لکشمن پاشم وار ، عبدالغفار ، شیخ لائق قریشی ، نرسنگ نے جراتمندی سے آگ فرد کی ۔ سابق صدر بلدیہ مسٹر بالا جی رویلا وار ، بابو منکی کر ، شیخ پاشاہ باٹکو ، مسٹر شیخ محمود گٹ نیتا ، ہنمنت کڑلوار و دیگر کونسلرس سماجی کارکنان نے فی الفور پہنچنے پر جانی نقصان ٹل گیا ہے ۔۔