کپتان دھون سب کو خوش رکھنے کے خواہاں

   

کولمبو : سری لنکا کے دورہ پر ہندوستانی ٹیم کے کپتان بنائے جانے والے شکھردھون نے کہا ہیکہ ان کی کپتانی کا نظریہ سب کو خوش رکھنا اور ایک بہترین ذہن کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر دھون کو دورہ سری لنکا پر ہندوستانی ٹیم کی قیادت اس لئے دی گئی ہے کیونکہ مستقل کپتان ویراٹ کوہلی کی قیادت میں اہم اور کلیدی کھلاڑیوں کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کو انگلینڈ میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے علاوہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹسٹ مقابلوں کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔ سری لنکا کا محدود اوورس کا دورہ تین ونڈے ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے جس کا آغاز 18 جولائی کو کولمبو میں ہورہا ہے۔ دھون نے کہا کہ یہ میرے لئے بہت بڑا کارنامہ ہیکہ میں ہندوستانی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہوں