کپتان میگ کی پاکستان سیریز کیلئے آسٹریلیائی ٹیم میں واپسی

   


سڈنی۔ آسٹریلیا کے قومی خواتین کرکٹ سلیکٹرز نے کپتان میگ لیننگ کو پاکستان ویمنز کے خلاف برسبین اور سڈنی میں 16 سے 21 جنوری تک ہونے والے تین ونڈے بین الاقوامی میچوں (او ڈی آئی) کے لیے چھٹی کی توسیع سے واپس طلب کرلیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے قومی سلیکشن پینل نے جمعہ کو تین میچوں کی سیریز کے لیے 13 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا۔ کپتان میگ لیننگ کی پانچ ماہ کے وقفے سے واپسی کے بعد آسٹریلیا کو نائب کپتان الیسا ہیلی کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جو ہندوستان میں آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران دائیں پنڈلی میں تناؤکا شکار ہو گئی تھیں اور اس طرح وہ سیریز سے باہر ہوگئی تھیں۔ آل راؤنڈر تہلیا میک گرا پاکستان کے خلاف پوری سیریز میں لیننگ کی نائب کے طور پر کام کریں گی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے جمعہ کو ایک ریلیز میں بتایا کہ سلیکٹرز نے ہیدر گراہم، امانڈا ۔جیڈ ویلنگٹن اور گریس ہیرس کو ہندوستان کی سیریز کے بعد خارج کر دیا ہے۔