نئی دہلی۔ آئی پی ایل 2016 چمپئن سن رائزرس حیدرآباد کے نئے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ وہ اپنی طرف سے آئی پی ایل 2024 کی مہم کا واقعی جارحانہ آغاز دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایس آر ایچ کی کپتانی پہلے ایڈن مارکرم نے کی تھی، لیکن آئی پی ایل 2023 میں پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے رہی، 14 میچوں میں صرف چار جیت کے ساتھ اس کے مظاہرے انتہائی مایوس کن رہے لیکن کمنز کے پاس شاندار 2023 کا سال رہا، جس نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو دکھا ۔ ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ کی کامیابی، انگلینڈ میں ایشزکو برقرار رکھنا اور آسٹریلیا کے کپتان کے طور پر ریکارڈ چھٹے مردوں کے ونڈے ورلڈ کپ کی ٹرافی حاصل کرنا اس میں شامل ہے۔ دبئی میں گزشتہ سال کی آئی پی ایل نیلامی میں کمنزکو حیدرآباد فرنچائز نے 20.5 کروڑ روپے میں حاصل کیا، جس سے وہ لیگ کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ اس کے بعد ایس آر ایچ نے کمنز کو اپنا کپتان بنایا، جس سے آئی پی ایل 2024 میں انہیں ٹی20 ٹیم کی کپتانی کرنے کا پہلا موقع مل گیا ہے ۔ ایس آر ایچ کی کوچنگ ڈینیئل ویٹوری کریں گے، جو آسٹریلیا کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پرکام کرتے ہیں اور کمنز کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ میرا مطلب ہے، منصوبے (بنائے گئے) ہیں اور میں ان لڑکوں کے ساتھ بہت قریب سے کام کرتا ہوں جنہیں میں اچھی طرح سے نہیں جانتا ہوں اور درمیان میں انہیں مجھ سے کیا ضرورت ہے، اس کے بعد میں کوچز کے ساتھ کام کرتا ہوں اور وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے ایک کھلاڑی کے طور پر بھی دیکھو ، پھر صرف ایک اچھی شروعات کرنا چاہتا ہوں۔ ٹی20 مقابلے مشکل ہوتے ہیں۔ کولکتہ کی (نائٹ رائیڈرز) ایک اچھی ٹیم ہے، لیکن میں صرف سیزن کا واقعی جارحانہ آغاز دیکھنا چاہتا ہوں (ہماری طرف سے) کمنز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا۔ حیدرآباد اپنی آئی پی ایل 2024 مہم کا آغاز 23 مارچ کو ایڈن گارڈنز میں دو بارکی چمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کرے گا۔ اس کے بعد وہ اپنا پہل گھریلو میچ 27 مارچ کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پانچ بارکی چمپئن ممبئی انڈینز کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ کپتان نے مزید کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس بہت اچھا پول ہے۔ ہمارے پاس بھووی (بھونیشور کمار) جیسے کچھ اور تجربہ کار لوگ ہیں۔ ظاہر ہے ایڈن مارکرم پچھلے سال کپتان تھے لیکن ہمارے پاس کچھ دلچسپ نوجوان ہے۔ میں ابھیشیک (شرما)، عمران ملک جیسے لڑکوں کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں، اس قسم کے لوگوں کو میں نے صرف تھوڑا ہی دیکھا ہے لیکن بہت پرجوش ہیں۔