کپل دیو کی 44 سال قدیم تصویر منظرعام پر

   

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے 1983ء ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کپل دیو نے سوشل میڈیا پر اپنی 44 سال قدیم تصویر کو شیئر کیا ہے۔ اس تصویر میں کپل دیو کے علاوہ ہندوستان کے سابق آل راونڈر یوراج سنگھ کے والد اور سابق ہندوستانی کرکٹر یوگراج سنگھ بھی ہیں۔ یہ تصویر 1975ء میں ایک اسکول کے کھیل کے دوران لی گئی تھی جس میں یوگراج سنگھ بھی شامل تھے۔ کروکیشتر میں یوراج کے والد نے کرکٹ کھیلا تھا۔