کپل دیو کی 64 ویں سالگرہ ، بی سی سی آئی کا پیام مبارکباد

   

ممبئی: ورلڈ کپ 1983ء کے فاتح کپتان کپل دیو آج اپنی زندگی کے 65ویں سال میں داخل ہوگئے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا نے کرکٹ کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کو سالگرہ کی مبارکباد بھیجی ہے۔ بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، ’’ٹیم انڈیا کے عظیم آل راؤنڈر کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد‘‘۔اس کے ساتھ بی سی سی آئی نے کپل دیو اور ان کے متاثرکن بین الاقوامی اعدادوشمار کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے ۔ 6جنوری 1959 کو پیدا ہوئے کپل دیو کرکٹ کی تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹسٹ میں 400سے زیادہ وکٹیں (434وکٹیں) حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 5,000 سے زیادہ رنز بنائے ۔ وہ 1983 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کپتان بنے ۔ انہوں نے یہ کارنامہ 24 سال کی عمر میں انجام دیا، وہ اب بھی کسی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ جیتنے والے سب سے کم عمر کپتان ہیں۔