کپل دیو کے لک کے لئے رنویر سنگھ کے دانتوں کو ابھارا گیا

   

Ferty9 Clinic

بالی ووڈ میں ان دنوں ایک درجن سے زیادہ بائیوپکس پر کام چل رہا ہے۔ تصور کے بجائے سچے واقعات پر مبنی کہانیاں پروڈیوسرس کو پسند آرہی ہیں ایسے میں فلم 83 میں رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ رنویر کپل جیسے لگے اس کے لئے نیشنل ایوارڈ یافتہ میک اپ آرٹسٹ وکرم گائیکوارڈ کی مددلی گئی وکرم سے ڈائرکٹر کبیر خان نے کہا تھا کہ پراتیھٹک کا استعمال نہیں کرنا ہے۔ ایسے میں رنویر کی مونچھیں، بھوئیں بڑی کی گئی انہیں خصوصی وگ لگایا گیا۔ کنسیلر کی مدد سے بھوں کو ہلکا کیا گیا میک اپ کی مدد سے دو دانتوں کو ابھارا گیا ناک کے لئے ضروری پروتھیٹک کا استعمال ہوا۔