نئی دہلی : کانگریس کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ توقع ہیکہ اس ہفتہ راجیہ سبھا انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ کانگریس اپنے طور پر 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکتی ہے لیکن بعض سینئر قائدین سے متعلق کوئی واضح اشارہ نہیں ملا جن میں کپل سبل، آنند شرما اور پی چدمبرم شامل ہیں جنہیں ٹکٹ ملنے کی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق کپل سبل کو اترپردیش میں سابق کی طرح سماج وادی پارٹی کی حمایت حاصل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔