راجیہ سبھا میں آخر کار شہریت ترمیمی بل پاس ہوگیا، آب صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد اسے قانونی شکل دی جائے گی۔
آ پوزیشن نے پرزور ہنگامہ کیا اسکے باوجود ووٹنگ کے بعد راجیہ سبھا میں یہ بل حکومت نے پاس کردیا۔
مختلف پارٹیوں کے مختلف اراکین نے اپنی اپنی بات رکھی، کانگریس، ترنمول کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی وغیرہ پارٹیاں اس بل کے خلاف تھیں۔ کانگریس کے سنئیر رکن اور معروف وکیل کپل سبل نے امت شاہ کو منھ توڑ جواب دیتے ہوئے راجیہ سبھا میں کہا کہ ہندوستان کا کوئی بھی مسلمان اپ سے ڈرتا نہیں ہے اور نہ ہی میں ڈرتا ہوں۔
امت شاہ نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کپل سبل نے کہا کہ آپ کی یہ بات قابل اعتراض ہے، اپ کس مسلمانوں کی بات کر رہے ہیں؟ اس ملک کا کوئی بھی مسلمان اور شہری اپ سے ڈرتے نہیں ہیں اور نہ میں ڈرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ڈرتے ہیں تو صرف قانون سے ڈرتے ہیں جس کی آپ دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
(سیاست نیوز)