نئی دہلی : بی جے پی متنازعہ لیڈر کپل مشرا نے ہندوتوا کی خانگی فوج کھڑی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں احتجاجی مظاہروں کے پہلے سال میں ڈسمبر میں انہوں نے ہندوتوا آرمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فوج میں نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا ۔ ہندو کٹر پسند نوجوانوں کو ہندوتوا فوج میں شامل کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف تیار کیا جائے گا ۔ کپل مشرا نے اپنا امیج مخالف مسلم ، عیسائی اور سکھ سیاستداں کا بنایا ہے۔ وہ دہلی میں بی جے پی کے ایک کامیاب سپاہی بن کر ابھرے ہیں اور مسلسل متنازعہ اور اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔ بی جے پی کے تمام سینئر قائدین کی سرپرستی بھی انہیں حاصل ہے ۔ انہوں نے ہزاروں مرتبہ اشتعال انگیزی کی ہے۔ سوشیل میڈیا پر ایک منظم طریقہ سے مہم چلاتے ہوئے لوجہاد ، گھر واپسی ، گاؤ رکھشاجیسے موضوعات پر وہ اپنی علحدہ فوج بنانا چاہ رہے ہیں۔ اس فوج کو مسلمانوں ، دلتوں اور عیسائیوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔
